Kanch Ki Chooriyan Pehnna کانچ کی چوڑیاں پہننا

     عورت کانچ کی چوڑیاں پہن سکتی ہے بلکہ شوہر کیلئے  سنگار کی نیّت سے مُسْتَحَب اور اگر والدین یا شوہر نے حکم دیا تو اب اس پر چوڑیاں پہننا واجب ہوگا۔

     سَیِّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  سے سوال ہوا ”چوڑیاں کانچ کی عورتوں کوجائز ہیں پہننا یا ناجائز ہیں؟‘‘تو آپ نے جواب ارشاد فرمایا ”جائز ہیں لِعَدَمِ الْمَنْعِ الشَّرْعِیِّ (مانع شرعی نہ ہونے کی وجہ سے) بلکہ شوہر کے لئے سِنگار کی نیّت سے مستحب، وَاِنَّمَاالْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات (ترجمہ:اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے) بلکہ شوہر یا ماں یا باپ کا حکم ہو تو واجب،  لِحُرْمَۃِ الْعُقُوْقِ وَلِوُجُوْبِ طَاعَۃِ الزَّوْجِ فِیْمَا یَرْجِعُ اِلَی الزَّوْجِیَّۃِ (ترجمہ: والدین کی نافرمانی حرام ہونے اور میاں بیوی کے آپس کے اُمور میں شوہر کی اِطاعت واجب ہونے کی وجہ سے)۔“(فتاویٰ رضویہ، 22/115،116)