Qabar Baithne Ki Soorat Mein Qabar ke Upar Tameer Nau Kar Sakte Hain? قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟

    قبرکی تعمیرِ نو کے لئے اس پر بنی ہوئی پرانی پختگی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں کہ عموماقبرکے پرانے ہونے کے باعث  اس کے اوپر کے سلیپ وزنی مٹی کا بوجھ اٹھانے کے باعث  کچھ کمزور ہوجاتے ہیں نیز قبر کی اندرونی دیواروں میں پختگی نہیں رہتی،لہٰذا تعمیرِ نو کے لئے اس پرانی پختگی کوختم کرنے کے لئے توڑ پھوڑ کے دوران،قبر کے اوپر والے سلیپ ٹوٹ کر گرنے سے قبر کھل جانے کاقوی  اندیشہ وخدشہ ہے ۔اس لئے پہلی حالت کو برقرار رکھا جائے اور پرانی تعمیر میں جہاں کمزوری آئی ہو اس کو ضرورتاًپختہ کرسکتے ہیں اور ماربل یا ٹائلز سے بھی بچیں کہ اس سے مقصود زینت ہوتی ہے اور قبر محلِ زینت نہیں