میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟

    (۱)ہمارے معاشرے میں اسلامی معلومات کی کمی کی بناء پر بعض بالکل غلط اور خلاف شرع باتیں مشہور ہیں ، انہی میں سے ایک میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کو ضروری سمجھنا ہے، حالانکہ علماء نے اس سے واضح طور پہ منع کرتے ہوئے فرمایا کہ انہیں کاٹنا مکروہ تحریمی و ناجائز ہے۔

     (۲) نیز موٹی چادر ڈالے بغیر غسل دینے کو ضروری سمجھنا بھی محض غلط ہے، بلکہ  بہتر یہی ہے کہ ستر میت پہ موٹی چادر ڈال کر غسل دیا جائے، تا کہ پانی پڑنے کی صورت میں بھی اعضائے ستر نہ چمکیں، کیونکہ میت کے ستر کے بھی وہی احکام ہیں، جو زندہ کے ہیں، لہذا  موٹی اور گہرے رنگ کی چادر استعمال کی جائے، تاکہ بے پردگی کا اندیشہ ختم ہو جائے، اور جہاں تک پانی بہانے کا تعلق ہے، تو وہ چادر کو ایک طرف سے معمولی سا اٹھا کر بھی بہایا جا سکتا ہے