دینی خدمات

دینی خدمات
برصغیر میں اسلام کی اشاعت، روحانی تربیت اور اصلاحِ معاشرہ میں جن بزرگ ہستیوں نے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں، ان میں حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کا نام نہایت احترام اور عقیدت سے لیا جاتا ہے۔ آپ سلسلۂ چشتیہ اشرفیہ کے عظیم پیشوا، صاحبِ علم، صاحبِ تصنیف، عارفِ کامل اور لاکھوں مسلمانوں کے روحانی مرشد تھے۔ آپ نے اپنی دعو ت وتعلیم، تصنیف اور کردار کے ذریعے نہ صرف اسلامی تعلیمات کو عام کیا بلکہ انسانیت، محبت، اخوت اور اخلاقِ حسنہ کا ایسا پیغام دیا جس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔