تارک السلطنت غوث العالم محبوب یزدانی سلطان اوحدالدین قدوۃ الکبریٰ
مخدوم سیداشرف جہانگیر سمنانی کی ذات گرامی
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنھوں نے چودہ سال کی عمر میں جملہ مروجہ علوم فنون میں مہارت حاصل کر لی۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنھیں حضرت خضر علیہ السلام نے سلوک کی تعلیم دی۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنہیں حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ نے معرفت کی تعلیم دی۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنھیں امام یافعی رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر محدث نے سند حدیث کی اجازت مرحمت فرمائی۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنھوں نے مختلف زبانوں میں ہزاروں کتابیں تصنیف فرمائی۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنکے والد سلطان ابراہیم نوربخشی نے ایک ہزار اسلامی مدرسہ جاری فرمایا تھا اور ہر مدرسے
میں دو ہزار طلبہ پڑھتے تھے۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنھیں شیخ العالم حضرت مخدوم علاء الحق والدین پنڈوی گنج نبات رضی اللہ عنہ نے اپنا مرید نہیں بلکہ اپنا مراد بنایا۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنھوں نے پوری دنیا کا تین مرتبہ دورہ کیا اور اس دوران لاکھوں لوگوں کو راہ راست پر گامزن فرمایا۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنھیں غیبی ندا آ ئی “اشرف محبوب مااست” یعنی اشرف ہمارا محبوب ہے۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنہیں منصب غوثیت کے ساتھ جہانگیر کا خطاب ملا۔
*حضور مخدوم اشرف سمنانی وہ ہیں جنہیں دو واسطوں سے تابعیت کا شرف حاصل ہوا۔* حضور مخدوم سمناں وہ ہیں جنھوں نے محض سات سال کی عمر میں قرآت سبعہ کیساتھ قرآن کریم کو حفظ کرلیا۔