مسجد، مندر، گرجا گھر

مسجد، مندر، گرجا گھر
ملعون وسیم رضوی صفحہ ۱۲۰؍ پر لکھتا ہے۔ مندر، مسجد، گرجا گھروں کی ساخت پر نظر ڈالیں تو یہاں مکمل طور پر سائنس نظر آئے گی، یہاں مذہب کا کوئی کردار نہیں ہے۔
افسوس ملعون وسیم رضوی کی سوچ پر کہ مندر، مسجد، اور گرجاگھروں کی ساخت پر اگر مذہب کا کردار نہیں ہے تو جب سائنس کا وجود نہیں تھا تب ان عبادت گاہوں کی عمارت اور ساخت پر کس کا کردارتھا؟
ملعون وسیم رضوی کو معلوم ہونا چاہئے کہ سمینٹ، لوہا اور پتھر سے بنائی گئی عمارت کا نام مندر، مسجد اور گرجاگھر نہیں ہے بلکہ مذہب کی بنیاد مذہبی کردار کی وجہ سے اسے مندر، مسجد، اور گرجاگھر کہا جاتا ہے ورنہ اینٹ پتھر اورلوہا سے تو شاپنگ مال اور سنیماتھیٹر بھی بنائے جاتے ہیں، اس کو پھر مندر، مسجد اور گرجا گھر کیوں نہیں کہتے۔ پتہ چلا کہ تعمیر کے ساتھ ساتھ اس میں مذہبی رنگ اور کردار بھی ہو تو اس عمارت کو مسجد، مندر اور گرجاگھر کہیں گے۔