بہتان تراشی

بہتان تراشی
ملعون وسیم رضوی اپنی کتاب کے صفحہ ۱۲۹؍ پر لکھتا ہے۔
’’جس نے تصویر کشی کی، محمد نے اسے ملک بدر کر دیا۔‘‘
یہ بات بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔
سیرت ابن اسحاق، سیرت ابن ہشام، صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہ میں کہیں نہیں لکھا ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے تصویر کشی کرنے والے کو ملک بدر کیا ہو۔ ملعون وسیم رضوی کا یہ الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ تصویر کشی کے تعلق سے پیارے آقا ﷺ نے کیا فرمایا ہے، حدیث ملاحظہ کریں۔
صحیح بخاری جلد سوم، صفحہ ۳۳۳، کتاب اللباس، حدیث نمبر ۹۰۳،
’’حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول خدا ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص دنیا میں تصویر بنائے گا۔ قیامت کے روز اسے مجبور کیا جائے گا کہ اس میں جان ڈالے لیکن وہ نہیں ڈال سکے گا۔‘‘
تصویر کشی کے تعلق سے ایک اور حدیث ملاحظہ فرمائیں۔
صحیح بخاری جلد سوم، صفحہ ۳۳۲، کتاب اللباس، حدیث نمبر ۸۹۹۔
’’حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے ایک جانب صحن میں پردہ لٹک رہا تھا، حضور اقدس ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اسے ہٹادو کیوں کہ اس پردے کی تصویریں نماز میں میرے سامنے ہوتی ہیں۔‘‘
اس کے علاوہ بہت ساری احادیث تصویر کشی کی ممانعت پر ملتی ہیں لیکن کوئی ایسی حدیث نہیں ملتی کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تصویر کشی کرنے والے کو ملک بدر کیا ہو۔ یہ ملعون وسیم رضوی کی بہتان تراشی ہے۔