ملعون وسیم رضوی کا گندہ ذہن
ملعون وسیم رضوی اپنی کتاب کے صفحہ ۶۱؍ پر لکھتا ہے کہ
’’ان کو عائشہ کےساتھ جنسی تعلق قائم کرنے میں بہت لطف آتا تھا۔‘‘
یہ بات سراسر جھوٹ ہے اس کی حقیقت اور اصلیت کچھ بھی نہیں۔ اس لئے اس نے کسی کتاب کا حوالہ بھی نہیں دیا ہے۔ اپنی طرف سے گڑھ دیا ہے۔ حضور اقدس ﷺ کے نزدیک سب بیویاں یکساں تھیں۔ اس لئے حضور ﷺ سب کے لئے باریاں مقرر کرتے تھے چاہے وہ کم عمر کی ہوں، یا زیادہ عمر کی۔ آئیے اس ثبوت کے لئے حدیث پیش کرتا ہوں۔
ابودائود کتاب النکاح جلد دوم، صفحہ ۱۴۰، حدیث نمبر ۳۶۷
’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول خدا ﷺ انصاف سے باریاں مقرر فرماتے تھے۔‘‘
ابودائود جلد دوم ،کتاب النکاح ، صفحہ نمبر ۱۴۱ ،حدیث نمبر ۳۶۸؍ میں ہے کہ
’’عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے
فرمایا اے بھانجے! رسول اللہ ﷺ ہم میں سے ایک کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے تھے۔ ہمارے پاس رہنے کی باریوں میں آپ ہر زوجہ کے پاس تشریف لے جاتے لیکن اسے ہاتھ نہ لگاتے یہاں تک کہ اس کے پاس پہنچ جاتے جس کی باری ہوتی اور رات اسی کے پاس گزارتے۔‘‘
اس حدیث سے یہ ثابت ہوگیا کہ حضور ﷺ کتنے انصاف پسند تھے کہ شب باشی میں بھی باریاں مقرر کر دی تھیں۔ کسی پر کسی کو ترجیح نہیں دیتے تھے۔ اس سے ثابت ہوگیا کہ ملعون وسیم رضوی کی بات جھوٹ پر مبنی ہے۔