قیدی

قیدی
ملعون وسیم رضوی کا ایک اور جھوٹ ملاحظہ کریں وہ اپنی کتاب کے صفحہ ۲۹؍ پر لکھتا ہے کہ
’’ایک حدیث کہتی ہے کہ جب عمر مسلمان نہیں بنا تھا تو ایک دن اس نے اپنی بہن کو قیدی بنالیا۔‘‘
قیدی بنانا سراسر جھوٹ ہے۔ اس پورے واقعہ کو سیرت ابن ہشام جلد اول صفحہ ۳۷۸ میں اس طرح لکھا ہے کہ
’’عمر رضی اللہ عنہ جب گھر کے نزدیک آئے تو انہوں نے خباب کی قرأت سن لی تھی۔ جب وہ اندر آئے تو کہا کہ یہ کس کے گنگنانے کی آواز تھی جو میں نے سنی، بہن، بہنوئی دونوں نے کہا تم نے کچھ نہیں سنا، حضرت عمر نے کہا کیوں نہیں؟ واللہ میں نے سنا ہے اور مجھے خبر بھی پہنچی ہے کہ تم دونوں نے محمد کے دین کی پیروی اختیار کر لی ہے۔ اس پر بہن بہنوئی نے کہا کہ ہاں ہم نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ تم جو چاہو کرو۔ تب حضرت عمر نے بہن بہنوئی کو زد و کوب کیا اور زخمی کر دیا، جب عمر نے اپنی بہن کا خون دیکھا تو اپنے کئے پر پچھتائے اور مارنے سے رک گئے بعد میں حضرت عمر اسلام لائے۔‘‘
اس کے علاوہ کہیں بھی یہ نہیں ملتا ہے کہ حضرت عمر نے اپنی بہن کو قیدی بنا لیا ہو۔ لیکن ملعون وسیم رضوی نے جیسے قسم کھا لی ہو کہ بات بات پر جھوٹ بولوں گا اور مسلمانوں پر الزام لگاتا رہوں گا۔ قارئین! حوالہ سے ثابت ہوگیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کو قیدی نہیں بنایا تھا۔