جھوٹ پہ جھوٹ

جھوٹ پہ جھوٹ
ملعون وسیم رضوی ایک جھوٹی بات اپنی کتاب صفحہ ۲۵؍ پر لکھتا ہے
’’خدیجہ نے محمد کو سمجھایا کہ ان کے پاس فرشتہ آیا تھا اور انہیں پیغمبر بنانے کے لئے انتخاب کیا ہے۔ اس شکل کو خدیجہ نے جبرئیل کا نام دیا تھا۔‘‘
یہ سراسر جھوٹ ہے کہ اس فرشتے کا نام جبرئیل حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے تجویز کیا تھا۔ بخاری شریف میں ایک طویل حدیث ہے۔ مختصراً ملاحظہ فرمائیں۔
بخاری جلد اول کتاب الوحی، حدیث نمبر۳، صفحہ ۹۵
’’جب آپ پر وحی آنا شروع ہوئی، ابتدائی کیفیت کو دیکھ حضرت خدیجہ حضور اقدس ﷺ کو لے کر اپنے چچا زاد بھائی، ورقہ بن نوفل کے پاس گئیں اور کہا اے میرے چچا زاد بھائی اپنے بھتیجے محمد ﷺ کی بات سنو۔ آپ نے پورا واقعہ سنایا اس کے بعد ورقہ بن نوفل نے کہا یہ وہ ناموس ہے جو اللہ تعالیٰ نے موسی علیہ السلام پر اتارا۔ کاش میں جوان ہوتا! کاش میں زندہ رہتا، جب آپ کی قوم آپ کو شہر بدر کرے گی!!
ابن ہشام ،جلد اول، باب ۴۱، صفحہ ۲۶۷ ، پر بھی بیان کیا ہے کہ
’’حضور ﷺ نے جبرئیل کا تعارف حضرت خدیجہ سے فرمایا۔ ابن ہشام نے کہا کہ مجھ سے ایسے شخص نے بیان کیا کہ میں ان پر بھروسہ رکھتا ہوں کہ جبرئیل رسول خدا ﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ خدیجہ کو ان کے رب کا سلام پہنچائیں۔ اللہ کے رسول ﷺنے فرمایا کہ خدیجہ یہ جبرئیل ہیں، تمہارے پروردگار کا سلام تمہیں پہنچا رہے ہیں۔ حضرت خدیجہ نے کہا اللہ تو خود سلام ہی ہے، سب کو اسی سے سلامتی ہے جبرئیل پر بھی سلام ہو۔‘‘
اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ ملعون وسیم رضوی کتنا بڑا جھوٹا ہے۔
اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ورقہ بن نوفل نے کہا کہ وہ ناموس ہے۔ ناموس سے مراد فرشتہ ہے۔ یہ بات ظاہر ہوگئی کہ حضرت خدیجہ نے فرشتہ کا نام نہیں دیا تھا۔ یہ ملعون وسیم رضوی کا بہتان ہے۔