ملعون وسیم رضوی کی عربی دانی
ملعون وسیم رضوی اپنی کتاب کے صفحہ نمبر ۱۲؍ پر لکھتا ہے کہ
’’میں نے صرف قرآن مجید پڑھا تھا۔ عربی زبان میں اس کا مطلب نہیں سمجھا تھا۔ لیکن کچھ مہینہ پہلے جب میں نے قرآن مجید کے مطلب کو سمجھنا شروع کیا تو یہ سمجھ میں آیا کہ دنیا میں دہشت گردی اسی کتاب سے پھیلی ہوئی ہے۔‘‘
ملعون وسیم رضوی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ قرآن کو سمجھنے کے لئے کتنے سال عربی کی تعلیم حاصل کی؟ کیوں کہ قرآن عربی زبان میں ہے۔ عربی قرآن کا مطلب و مفہوم سمجھنے کے لئے عربی زبان کا جاننا بہت ضروری ہے۔ چند مہینے ملعون وسیم رضوی نے سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں نوکری کی جیسا کہ اس نے اپنی کتاب میں ’’مصنف کا مختصر تعارف‘‘ کے عنوان میں لکھا ہے۔ شاید چند ماہ وہاں گزارنے پر وہ اپنے آپ کو عربی کا بڑا عالم سمجھنے لگا۔ اگر ایسا ہوتا تو عرب کا ہر بکری چرانے والا اور اونٹ کا رکھوالا عالم ہوجاتا۔ اب آئیے قارئین دیکھتے ہیں کہ ملعون وسیم رضوی کو قرآن فہمی، حدیث فہمی اور تاریخ و عربی دانی پر کتنا عبور ہے۔