عورتوں پر پردہ

عورتوں پر پردہ

وَ قُلْ لِلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِلَّا مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَلْیَضْرِبْنَ بِخُمْرِہِنَّ عَلٰی جُیُوْبِہِنَّ وَلَا یُبْدِینَ زیْنَتَہُنَّ ِلَّا لِبَعُوْلَتِہِنَّ(پارہ۱۸، کوع۱۰)
ترجمہ: اور مسلمان عوروں کو حکم دو اپنی نگاہوں کو نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگر جتنا خود ظاہر ہے اور دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنا سنگار ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہروں پر۔
برادران اسلام آیت مذکورہ سے ثابت ہو گا کہ عورتوں کے لیے پردہ ضروری ہے اور قرآن کریم سے ثابت ہے کہ بے پردہ نکلنا جائز نہیں اور اس آیت کریمہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عورتوں کو صرف اپنے شوہروں کے لیے بناؤ سنگھار کرنا چاہیے لیکن افسوس آج معاشرہ کا حال اتنا برا ہے کہ فیشن پرست عورتیں غیر مردوں کو دکھانے کے لیے ہی بناؤ سنگھار کرتی ہیں ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ غیر مرد ان کی طرف دیکھیں خوبصورت کہیں چاہے شوہر دیکھے یا نہ دیکھے اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا ہے۔
دوسری جگہ قرآن مقدس میں ارشاد ربانی ہے عورتوں! اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسے اگلی جاہلیت کی بے پردگی تھی۔ مذہب اسلام عورتوں کو درس دیتا ہے کہ تم گھروں میں رہو بے پردہ نہ نکلو پردہ تمہارے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ تم نازک آئینہ ہو ہلکی سی چوٹ تمہیں نقصان پہنچا سکتی ہے عورتوں تم پھول ہو گھر تمہارے لیے چمن ہے پھول چمن میں ہی زیب دیتا ہے اگر پھول چمن سے باہر ہو جائے تو مرجھانے لگتا ہے اسلام نے عورتوں کی حفاظت کے لیے پردہ کا حکم دیا عورتوں کو پردے میں رہنے کی تاکید کی قرآن و حدیث میں پردے کی بہت تاکید آئی ہے عورتوں کو چاہیے کہ اپنے مقام کو سمجھیں پردے کا خاص طور سے اہتمام کریں پردے میں رہ کر خاص طور پر اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کریں اسلام کا حکم مانیں ورنہ دونوں جہاں میں عورت کے لیے نقصان ہی نقصان ہے اس دور میں عورتوں کا لباس ناقابل دید ہے بعض عورتیں اس قدر چست اور باریک لباس زیب تن کرتی ہیں کہ جسم کے ہر عضو کا نشیب و فراز ظاہر ہو جاتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ ہماری ماں بہنوں کو پردہ میں رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔