اظہار خیال

اظہار خیال
از قلم: حضرت علامہ مولانا غلام غوث رضوی صاحب
خطیب و امام ملنگ جی مسجد شاہ نور کرناٹک
کتاب ھذ ’’قرآن کی روشنی‘‘ اصلاح معاشرہ اور طرز زندگی کے لیے نہایت عمدہ اور مشعل راہ ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے انشاء اللہ یقیناً قلب میں روشنی پیدا ہوگی۔ یہ کتاب فاضل مصنف کی کاشوں کا ثمرہ ہے۔ موصوف نے سعی بلیغ سے کتاب کو آسان سے آسان تحریر کرنے کی کوشش کی ہے کتاب عام فہم ہونے کے باوجود پُر مغز اور اسم بامسمیٰ ہے عوام و خواص ہر ایک کے لیے مفید ہے۔ قارئین خود کتاب پڑھنے کے بعد اندازہ لگا سکتے ہیں۔
دعا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے حبیب پاک کے صدقے و طفیل کتاب کو مقبولیت عطافرمائے فاضل مصنف کو اور زیادہ لکھنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین  ﷺ
   طالب دعاء
     الفقیر غلام غوث رضوی غفرلہ
خادم ملنگ جی مسجد شانور(کرناٹک