مجالس محرم کے مقررین سے مودبانہ گزارش

مجالس محرم کے مقررین سے مودبانہ گزارش
عرض گزار۔ مفتی محمد ابراہیم آسی
مجالس محرم کے مقررین علمائے اسلام اور ائمہ مساجد سے مودبانہ گزارش کی جاتی ہے کہ محرم الحرام کے دس روزہ پروگرام میں مندرجہ ذیل عنوانات پر گفتگو کریں تاکہ عوام الناس تک اصلاح معاشرہ کے حوالے سے ایک بہترین پیغام پہنچے ۔
۱ ۔سماج اور معاشرہ سے منشیات کا خاتمہ کے عنوان پر گفتگو۔
۲ ۔ صاف اور صفائی پر احادیث کی روشنی میں تفصیلی گفتگو۔
۳ ۔تعلیم کی اہمیت و افادیت پر جامع گفتگو۔
۴۔ اصلاح معاشرہ پر گفتگو۔
۵۔ اسلامی آداب اور اخلاقیات پر قرآن واحادیث کی روشنی میں تفصیلی گفتگو۔
۶۔ صبر و تحمل کی اہمیت وافادیت پر گفتگو۔
۷۔ پڑوسیوں کے حقوق پر احادیث کی روشنی میں گفتگو ۔
۸۔ قرض ادا نہ کرنے پر وعیدیں و احکام ۔
۹ ۔ مسلمانوں کی حاجت روائی کی برکتیں ۔
۱۰۔ غیروں کے ساتھ حسن سلوک قرآ ن واحادیث کی روشنی میں ۔
۱۱۔ جوا کے مضر اثرات پر تفصیلی گفتگو۔