سوال
ہیجڑا فوت ہو جائے تو اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟
جواب
ہیجڑا اگر مسلمان ہے، تو اس کی نماز جنازہ پڑھنا نہ صرف جائز، بلکہ فرض ہے، اگرچہ وہ کیسا ہی گنہگار و مرتکب کبائر ہو ۔
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے سوال ہوا کہ اگر ہجڑہ مر جائے اُس پر نمازِ جنازہ پڑھی جائے یا نہیں؟ اور پڑھی جائے تو نیّت مرد کی کی جائے یا عورت کی؟
تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا: ”ہجڑہ اگر مسلمان ہے تواُس کے جنازہ کی نماز فرض ہے، اور نیت میں مرد عورت کی تخصیص کی کوئی حاجت نہیں۔ مرد وعورت دونوں کی ایک ہی دعا ہے، خصوصاً یہ ہجڑے جو یہاں ہوتے ہیں مرد ہی ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو عورت بناتے ہیں۔ ” (فتاوی رضویہ، جلد 09، صفحہ 174، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
Post Views: 13