غذائیں
آپ کی زندگی صبر و قناعت کی نمونہ تھی ۔آپ نے کبھی لذیذ کھانوں کی فرمائش نہیں کی۔ جو کی موٹی روٹیاں اکثر کھاتے، سالنوں میں گوشت، سرکہ، شہد، روغن زیتون اور کدو آپ کو بہت پسند تھا، گوشت میں کدو پڑا ہوتا تو پیالہ سے کدو تلاش کرکے کھاتے تھے۔ آپ نے بکری، دنبہ، اونٹ، خرگوش اور مرغ کا گوشت بھی کھایا ہے۔ آپ نے مچھلی بھی تناول فرمایا ہے۔ آپ کھجور اور ستو بھی استعمال کرتے تھے۔ انگور، انار، بھی استعمال کرتے، قدرتی ٹھنڈا اور میٹھا پانی آپ کو بہت مرغوب تھا،۔دودھ میں کبھی پانی ملا کر اور کبھی خالص دودھ بھی پیا کرتے تھے۔ کبھی کھجور اور کشمش پانی میں ملا کر اس کا رس پیتے۔ جو بھی پینا ہوتا ،تین سانس میں پیتے، ہمیشہ کپڑے یا چمڑے کے دسترخوان پر کھانا کھاتے۔
Post Views: 13