لباس مبارک
آپ اکثر سوتی لباس پہنتے تھے۔ جبہ، ٹوپی، قبا، پیرہن، تہبند، چادر، عمامہ، موزہ، کمبل استعمال کیا کرتے تھے۔ پائجامہ کو آپ نے پسند فرمایا۔ پہننے کے بارے میں کوئی روایت نہیں ہے۔ آپ عمامہ میں شملہ چھوڑتے تھے۔ عمامہ کا رنگ سفید، سبز، زعفرانی اور سیاہ ہوتا تھا۔ عمامہ کے نیچے ٹوپی ہوا کرتی تھی۔ آپ یمانی چادر استعمال کیا کرتے تھے۔ کمبل کا استعمال آپ کثرت سے کیا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ وفات کے وقت بھی آپ کمبل اوڑھے ہوئے تھے۔ آپ نے سفید، سیاہ، سبز، زعفرانی مائل رنگوں کے کپڑے استعمال فرمائے ۔مگر آپ سب سے زیادہ سفید رنگ کے کپڑے ہی پسند فرماتے تھے۔
Post Views: 13