دودھ میں برکت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں بھوک کی شدت سے بے حال تھا۔ آپ نے میری حالت دیکھ کر مسکرایا اور کہا میرے پیچھے آئو۔ آپ گھر تشریف لائے گھر میں ایک پیالہ، دودھ تھا ۔آپ نے ارشاد فرمایا اے ابوہریرہ! اہل صفہ کو بلا لائو، میں نے اپنے جی میںکہا ۔ یہ دودھ تو میرے لئے ناکافی ہے، مزید اہل صفہ کو بلایا جا رہا ہے۔ میں نے سب کو بلا لایا۔ آپ نے پیالہ میرے ہاتھ میں دیا اور کہا ایک ایک کرکے سب کو پلائو،تمام اہل صفہ سیراب ہوگئے۔ آپ نے پیالہ ہاتھ میں لے کر فرمایا اے ابوہریرہ! اب تم اور میں دونوں باقی ہیں۔ آپ نے فرمایا بیٹھ جائو اور پیو ،میں نے ایسا ہی کیا۔ پھر آپ نے فرمایا اور پیو میں نے پھر پیا آپ نے فرمایا اور پیو، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اب پیٹ میں گنجائش نہیں اس کے بعد آپ نے نوش فرما لیا۔
Post Views: 8