معجزات
چاندکے دو ٹکڑے ہونا
کفار مکہ کا ایک گروہ جس میںابوجہل، ولید بن مغیرہ، عاص بن ہشام، شامل تھے آپ کے پاس آیا اور کہا اگر آپ نبی ہیں تو اس کی سچائی کے لئے چاند کے دو ٹکڑےکر دیجئے کہ ایک ٹکڑا قبیس کی پہاڑی پر دوسرا ٹکڑا قعیقعان پر ہو۔
ذی الحجہ کی ۱۳؍ تاریخ تھی، آپ نے انگلی سے اشارہ کیا ۔چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے آپ نے فرمایا اے ابوسلمہ! اے ارقم !اس پر گواہ رہنا۔
اس حدیث کو حضرت علی اور حضرت عبداللہ بن مسعود کے علاوہ کثیر تعداد میں صحابہ نے روایت کیا ہے۔ اس کا ذکر قرآن مقدس کی سورہ قمر میں بھی ہے۔
Post Views: 8