خدام
تمام صحابہ کرام آپ کے خادم تھے۔ ہر وقت جاں نثاری کے لئے تیار رہتے تھے۔ مگر چند ایسے خوش نصیب ہیں جنہیں آپ کے خادموں میں شمار کیا جاتا ہے۔
حضرت انس بن مالک
حضرت انس بن مالک آپ کے سب سے زیادہ مشہور اور محبوب خادم ہیں ۔انہوں نے آپ کی خدمت سفر و حضر میں دس تک کی۔ آپ نے ان کے لئے خاص دعا فرمائی کہ اے اللہ! اس کے مال و اولاد میں کثرت عطا فرما، اور جنت میں داخل فرما۔ حضرت انس فرماتے ہیں کہ دو، دعا تو قبول ہوگئی ،ہر شخص کا باغ سال میں ایک مرتبہ پھلتا ہے میرا باغ دو مرتبہ پھیلتا ہے۔
میری اولاد کی تعداد، ایک سو چھپن ہے مجھے امید ہے کہ آپ کی تیسری دعا بھی قبول ہوگی ۔یعنی جنت میں داخل ہو جائوں گا۔ ان سے دو ہزار سات سو چھیاسی احادیث مروی ہیں سو برس سے زائد عمر میں ۹۳ھ میں بصرہ میں وفات ہوئی۔
Post Views: 11