حضرت فاطمہ
حضرت فاطمہ آ پ کی سب سے چھوٹی اور پیاری بیٹی ہیں۔ ان کا لقب زہرا اور بتول ہے۔ ان کی پیدائش اعلان نبوت کے پہلے سال ہوئی۔ جس وقت آپ کی عمر اکتالیس سال تھی۔ ۲ھ میں حضرت علی سے ان کا نکاح ہوا۔ ان کے تین بیٹے، حضرت امام حسن، حضرت امام حسین، اور حضرت محسن تھے اور تین بیٹیاں زینب، ام کلثوم، اور رقیہ تھیں۔ حضرت محسن بچپن میں ہی وفات پاگئے۔ امام حسن کی زہر خورانی سے شہادت ہوئی ۔اور حضرت امام حسین میدان کربلا میں شہید ہوئے۔ ام کلثوم کا نکاح حضرت عمر فاروق سے ہوا ۔ان سے ایک بیٹا حضرت زید اور ایک بیٹی حضرت رقیہ پیدا ہوئی۔ اور حضرت زینب کی شادی حضرت عبداللہ بن جعفر سے ہوئی۔ حضرت فاطمہ کا وصال آپ کے وصال کے چھ ماہ بعد ۳؍ رمضان ۱۱ھ میں ہوا ۔حضرت علی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔
Post Views: 9