حضرت زینب
حضرت زینب آپ کی بیٹیوں میں سب سے بڑی تھیں۔ اعلان نبوت سے دس سال پہلے جب آپ کی عمر شریف تیس سال کی تھی حضرت خدیجہ کے شکم سے پیدا ہوئیں۔
اعلان بنوت سے قبل ان کی شادی حضرت خدیجہ کی سفارش پر ان کے خالہ زاد بھائی ابوالعاص بن ربیع سے ہوئی۔ حضرت زینب مسلمان ہوگئیں۔ ابوالعاص کفر پر قائم رہا ۔جنگ بدر میں گرفتار ہوکر مدینہ لایا گیا ۔فدیہ دے کر رہائی ہوئی ۷ھ میں مسلمان ہو کر مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ منورہ چلے آئے اور حضرت زینب کے ساتھ رہنے لگے ۸ھ میں ان کی وفات ہوگئی۔ ان کا ایک لڑکا تھا جس کا نام علی تھا۔ ایک لڑکی تھی جس کا نام امامہ تھا ۔آپ اپنی نواسی امامہ سے بہت پیار کرتے تھے۔
Post Views: 11