حضرت ابراہیم
حضرت ابراہیم آپ کی سب سے آخری اولاد ہیں۔ آپ کی کنیز،حضرت ماریہ قبطیہ کے شکم سے مدینہ منورہ میں ذی الحجہ ۸ھ کو پیدا ہوئے۔ آپ نے حضرت ابراہیم کو دودھ پلانے کے لئے ام سیف کے حوالہ کیا ۔ان کا انتقال ۱۸؍ ماہ کی عمر میں ام سیف کے یہاں ہوا، آپ نے نزع کے وقت گود میں اٹھایا آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ آپ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔جنت البقیع میں دفن کیا۔ ان کی قبر میں پانی چھڑ کا۔ شناخت کے لئے قبر پر نشان قائم کیا گیا۔
Post Views: 11