مقدس باندیاں

مقدس باندیاں
آپ کی کئی مقدس باندیاں تھیں۔ ان میں ایک حضرت ماریہ قبطیہ تھیں مصر کے بادشاہ مقوقس نے آپ کو بطور ہدیہ بھیجا تھا۔ انہیں کے مقدس شکم سے آپ کے فرزند حضرت ابراہیم کی پیدائش ہوئی۔ ۱۶ ھ؁ میں ان کی وفات ہوئی، خلیفہ وقت حضرت امیرالمومنین حضرت عمر نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جنت البقیع میں دفن کی گئیں۔
آپ کی دوسری باندی کا نام حضرت ریحانہ ہے ،یہ قبیلہ بنو قریظہ سے گرفتار ہو کر آئیں ۔مگر کچھ دنوں تک اسلام قبول نہیں کی، اچانک ایک دن انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔آپ بے حد خوش ہوئے اور فرمایا اے ریحانہ! اگرتم چاہو تو تم کو آزاد کرکے نکاح کر لوں۔ انہوں نے گزارش کی کہ یا رسول اللہ! آپ مجھے اپنی باندی بنا کر رکھیں میرے حق میں یہ بہتر ہوگا۔ جب آپ حجۃ الوداع سے تشریف لائے تو ۱۰ھ؁ میں حضرت ریحانہ کا انتقال ہوا۔ جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔
حضرت نفیسہ یہ پہلے زینب بنت جحش کی باندھی تھیں انہوں نے آپ کی خدمت کے لئے آپ کو نذر کر دیا، یہ ہمیشہ آپ کی خدمت کیا کرتی تھیں۔