چھٹا نکاح
آپ نے چھٹا نکاح حضرت ام سلمہ سے ۴ھ میں فرمایا۔ نام ہند، تھا ام سلمہ کنیت تھی ۔یہ کنیت سے مشہور ہوئیں ۔عمر ۲۸؍ سال تھی ان کے والد کا نام ابو امیہ تھا ۔آپ کی والدہ کا نام عاتکہ بنت عامر تھا ۔ان کا پہلا نکاح ابوسلمہ عبداللہ بن اسد سے ہوا تھا ۴ھ میں ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا۔ ۳۷۸ ؍ حدیثیں انہوں نے روایت کی ہیں۔ ۵۳ھ میں ۸۴ سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں وفات پائیں۔ حضرت ابوہریرہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جنت البقیع میں دفن کی گئیں۔
Post Views: 35