پہلا نکاح
آپ نے سب سے پہلا نکاح ام المومنین ،حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ہجرت کے ۲۸؍ سال قبل فرمایا ،جوبیوہ تھیں ان کے والد کا نام خویلد اور والدہ کا نام فاطمہ تھا ۔ان کی عمر چالیس سال تھی، جب کہ آپ کی عمر ۲۵؍ سال تھی۔
جب تک وہ باحیات رہیں آپ نے دوسرا نکاح نہیں فرمایا۔ ان کی شکم سے ۴؍ بیٹیاں اور دو بیٹے پیدا ہوئے۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ۲۵؍ سال تک آپ کی شریک حیات رہ کر خدمت گزاری کیں۔ ہجرت سے ۳؍ سال قبل ۶۵ سال کی عمر میں ماہ رمضان میں مکہ معظمہ میں وصال ہوا ۔آپ نے خود اپنے ہاتھوں سے قبر میں اتارا جنت المعلیٰ میں آپ مدفون ہوئیں۔ اس وقت تک نما جنازہ کا حکم نازل نہیں ہوا تھا اس لئے آپ نے نماز جنازہ نہیں پڑھی۔
Post Views: 31