صدمہ جاںبکاہ

صدمہ جاںبکاہ
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے وصال کے بعد اہل مدینہ بے حال تھے حضرت عثمان پر سکتہ طاری تھا، حضرت علی نڈھال ہوکر اس طرح بیٹھے رہے کہ چلنے پھرنے کی سکت ہی نہ رہی، حضرت عمر اس طرح ہوش و حواس کھو بیٹھے کہ انہوں نے تلوار کھینچ لی اور کہا کہ اگر کسی نے کہا رسول اللہ کی وفات ہوگئی میں اس کی گردن اڑا دوں گا۔ حضرت ابوبکر نے آپ کی دونوں آنکھوں کے درمیان گرم جوشی کے ساتھ بوسہ دیا، اور کہا آپ پر میرے ماں باپ فدا آپ اپنی حیات اور وفات دونوں حالتوں میں پاکیزہ رہے۔