مسجد ضرار توڑ نے کا حکم
اسی سال آپ نے مسجد ضرار کو توڑنے کا حکم دیا۔ منافقوں نے مسجد قباکے مقابل مسلمانوں کو نقصان پہونچانے کے لئے مسجد ضرار تعمیر کی تھی۔ ابو عامر راہب جو عیسائی ہوگیا تھا ۔آپ نے اس کا نام ابو عامر فاسق رکھاتھا، اس مسجد میں بیٹھ کر اسلام کے خلاف سازش کرتا تھا۔ جب آپ غزوہ تبوک کے لئے روانہ ہو رہے تھے منافقوں نے کہا آپ اس مسجد میں نماز پڑھا دیں تاکہ یہ مسجد اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہو جائے۔ آپ نے جواب دیا اس وقت میں جہاد کے لئے گھر سے نکل چکا ہوں۔ مجھے موقع نہیں ہے جب آپ غزوہ تبوک سے واپس آئے تو منافقوں کی مکاریوں کے بارے میں سورہ توبہ کی آیت نازل ہوگئی ۔اس آیت کے نازل ہونے کے بعد آپ نے حضرت مالک بن دخشم اور حضرت معن بن عدی کو مسجد کو توڑ کر آگ لگانے کا حکم دے دیا۔
Post Views: 31