آپ کی بارگاہ میں تحفہ
مصر کے بادشاہ مقوقس کے پاس جب آپ کا خط پہونچا ،اخلاق کےساتھ قاصد سے ملا ،ادب و احترام کے ساتھ خط کو پڑھا، مگر مسلمان نہیں ہوا۔ البتہ آپ کی بارگاہ میں چند چیزوں کا تحفہ بھیجا ،دو لونڈیاں، ان میں سے ایک حضرت ماریہ قبطیہ، جن سے آپ کے بیٹے حضرت ابراہیم کی پیدائش ہوئی۔ دو لونڈیوں کے علاوہ ایک گدھا، جس کا نام یعفور تھا ایک سفید خچر جس کو دلدل کہا جاتا تھا۔ ایک ہزار مثقال سونا ،ایک غلام ،شہد اور کپڑے بھی تھے۔
Post Views: 25