پانچوی ہجری کےحالات وواقعات
جنگ احد میں مسلمانوں کے نقصان کے بعد کفار کا حوصلہ اتنا بلند ہواکہ مدینہ پر حملہ کرنے کا سوچنے لگا۔ قبیلہ انمار، و ثعلبہ نے مدینہ پر چڑھائی کا ارادہ کیا،جب آپ کو اطلاع ملی تو چار سو صحابہ کو لے کر ۱۰؍ محرم ۵ھ میں ذات الرقاع، تک تشریف لے گئے ،آپ کی آمد سن کر کفار پہاڑوں میں چھپ گئے اسی لئے جنگ نہیں ہوئی، اسی غزوہ میں آپ نے، صلاۃ الخوف ،پڑھی۔
اسی سال غزوہ بنی مصطلق، پیش آیا۔ ۳؍ شعبان ۵ھ کو آپ زید بن حارثہ کو اپنا خلیفہ بنا کر، روانہ ہوئے۔ آپ کے ساتھ حضرت عائشہ اور حضرت ام سلمہ بھی تھیں۔ مسلمان فتح یاب ہوئے دو ہزار اونٹ ،پانچ ہزار، بکریاں ہاتھ آئیں۔ اسی جنگ کے بعد حارث بن ضرار کی بیٹی حضرت جویریہ سے آپ نے نکاح فرمایا، اصل نام برہ ،تھا آپ نے نام بدل کر جویریہ رکھا۔
Post Views: 25