کافروں کو شکست
۱۲؍ رمضان ۲ھ کو آپ لشکر کے ساتھ بدر کے لئے روانہ ہوگئے۔ جنگ بدر کے دن، کا نام اللہ تعالیٰ نے، یوم الفرقان، رکھا۔
بدر کا ذکر قرآن مقدس میں بھی ہے۔ ۱۷؍ رمضان ۲ھ بروز جمعہ آپ نے مجاہدین کو میدان بدر میں صف بندی کا حکم دیا۔ رات کو آپ نے میدان بدر کا معائنہ چند صحابہ کرام کے ساتھ کیا ۔علم غیب سے آپ نے نشاندہی کی فلاں جگہ فلاں کافر، فلاں جگہ فلاں کافر، قتل کیا جائے گا ۔جنگ سے قبل آپ نے سجدہ میں سر رکھ کر یہ دعا فرمائی۔ ’’الٰہی اگر یہ چند نفوس ہلاک ہوگئے تو پھر قیامت تک روئے زمین پر تیری عبادت کرنے والے نہیں رہیں گے‘‘
جنگ میں ،فتح مبین ،حاصل ہوا کفار مکہ کے بڑے بڑے سردار قتل کر دیئے گئے۔ ابوجہل کو دو چھوٹے مجاہد حضرت معوذ اور حضرت معاذ نے قتل کیا، جنگ بدر کی فتح ،عظیم کامیابی تھی۔
ابولہب جنگ بدر میں شریک نہ ہوئی ،شکست کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوا، اس کے بعد چیچک کی بیماری میں تمام بدن سڑگیا آخرمر کر،واصل جہنم ہوا۔