دوسری ہجری کےحالات وواقعات
تحویل قبلہ
آپ مدینہ تشریف لانے کے بعد تقریباً ۱۷؍ مہینے تک بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے ۔آپ کی تمنا تھی کہ کعبہ کو ہی قبلہ بنایا جائے۔ آپ قبیلہ بنو سلمہ کی مسجد میں نماز ظہر پڑھارہے تھے کہ تحویل قبلہ کی آیت نازل ہوئی۔ آپ نےحالت نماز میں خانہ کعبہ کی طرف اپنا منہ کر لیا اور تمام مقتدی نے آپ کی پیروی کی ۔جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا اس کو مسجد قبلتین کہتے ہیں۔
۲؍ صفر ۲ھ کو کفار کے مقابلے میں تلوار اٹھانے کی اجازت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملی ،سورہ بقرہ کی آیت نازل ہوئی۔ وقاتلوا فی سبیل اللہ الذین یقاتلو نکم۔ خدا کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو جو تم لوگوں سے لڑتے ہیں۔
Post Views: 39