ؕدعائیہ کلمات

ؕدعائیہ کلمات
از قلم: پیر طریقت، رہبر شریعت، قائد قوم و ملت، خاندان اہل بیت کے چشم و چراغ حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید معین الدین اشرف اشرفی جیلانی صاحب سجادہ آستانہ عالیہ کچھوچھہ مقدسہ، و صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء
نحمدہٗ ونصلی علی رسولہ الکریم
محبت رسول مدار ایمان ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ہر قوم کے لئے ہادی و رہبر بن کر تشریف لائے۔ آپ کی رحمت ہر ایک پر سایہ فگن ہے۔ آپ کی شفقت، اپنے، پرائے، غریب، امیر، عرب و عجم، بیوہ، مسکین، یتیم سب پر ہے۔ اس پُر فتن دور میں جب کہ نفرت کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے آپ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ آب حیات سے کم نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کو مختصر لیکن جامع انداز میں ترتیب دے کر مولانا محمد ابراہیم آسی نے پندرہ سو سالہ جشن یوم ولادت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اللہ رب العزت مولانا آسی صاحب کو مزید قلمی قوت عطا فرمائے اور اس خراج عقیدت کومقبول عام فرماکر حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شرف غلامی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ۔
دعا گو ۔ فقیرسید معین الدین اشرف الاشرفی الجیلانی