اسلام اور مساوات
اسلام اخوت کا درس دیتا ہے ،اسلام بھائی چارگی کا سبق سکھاتا ہے ، اسلام مساوات کا درس دیتا ہے ، اسلام میں غریب اور امیر میں کوئی فرق نہیں ہے، غلام اور آقا میں کوئی فرق نہیں ہے ، مسلمان جب نماز پڑھنے مسجد آتے ہیں تو ہر فرق مٹ جاتا ہے ، کالے گورے کا فرق ختم ہو جاتا ہے ،ذات و نسل کا فرق ختم ہوجاتا ہے ، اس لئے مسجد میں جو پہلے آتا ہے وہ آگے رہتا ہے جو پیچھے آتا ہے وہ پیچھے رہتا ہے ۔ امیر غریب کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔اسی لئے شاعر کہتا ہے
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کو ئی بندہ نواز
Post Views: 33