عذاب الہٰی
قوم نوح گناہوں میں مبتلا ہو گئی ، اللہ تبارک و تعالیٰ کی نا فرمانی کرنے لگی تو اسکو اللہ تبارک و تعالیٰ نے دنیا کی بلاو مصیبت میں گھیر دیا ، بارش بند ہو گئی قحط پڑگیا ، ان کی عورتیں بانجھ ہو گئیں ، ان کے مال و اسباب ہلاک ہوگئے ۔ مجبور ہو کر وہ قوم نوح علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوگئی اور دعا کرنے کی درخواست کی نوح علیہ السلام نے ان کو توبہ و استغفار کرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ تم اپنے گناہوں سے دور ہو کر سچے دل سے اللہ کی فرمانبرداری کرو ۔ اللہ کی بارگاہ میں توبہ استغفار کرو اللہ تبارک و تعالیٰ تمہاری پریشانیوں کو دور کردے گا ۔ کیونکہ توبہ استغفار بندوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے ۔ برادران اسلام ہم کو توبہ و استغفار کرتے رہنا چاہئے ، گناہوں سے بچتے رہنا چاہیے کیوں کہ توبہ استغفار کرنے والوں سے شیطان دور ہو جاتا ہے ۔
Post Views: 37