نماز ی کی معراج

نماز ی کی معراج
اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے روز ارشاد فرمائے گا کہ اے فرشتو! میرے ہمسایہ کو بلائو تو فرشتے تعجب کریں گے اور حیران و پریشان ہو کر عرض کریں گے ۔ اے پرور دگار تو  مکان و زمان سے پاک ہے تیرے ہمسایہ کون ہو سکتے ہیں ؟ تو حکم الٰہی ہوگا میرے ہمسایہ میرے وہ بندے ہیں جو مسجدوں کو میرے ذکر سے آباد رکھتے تھے ، قرآن شریف کو شوق سے پڑھتے تھے اور اس کی ہدایتوں پر عمل کرتے تھے ۔ یہی لوگ میرے ہمسایہ ہیں ۔
برادران اسلام ذرا غور کیجئے اللہ تبارک و تعالیٰ مسجد میں نماز پڑھنے والوں کو اپنا ہمسایہ کہہ رہاہے ، انسان کے لئے اس سے بڑی معراج کی بات کیا ہوگی اسی لئے تو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں {الصلوۃ معراج المومنین} یعنی نماز  مومنین کے لئے معراج ہے ۔