نماز سے روزی میں برکت ہوتی ہے
سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں کہ نماز اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے ۔ ملائکہ کی محبت کا باعث ہے ،ایمان کی اصل ہے ، دعا کی قبولیت کا سامان ہے ، دشمنوں کے مقابلے میں ہتھیار ہے ، شیطان کی ناراضگی کا سامان ہے ، اعمال کے مقبول ہونے کا ذریعہ ہے ، رزق میں برکت کا ذریعہ ہے ، جسم کی راحت کاسبب ہے ، قبر کا چراغ ہے ، قبر کے اندر بچھونا ہے ، منکر نکیر کے لئے جواب ہے ، قیامت تک کے لئے قبر میں نماز مونس و غمخوار ہے اور جب قیامت ہو گی تو یہی نماز اس کے اوپر سائبان کی طرح ہو گی اس کے سر کا تاج اور بدن کا لباس بنے گی ، اس کے اور دوزخ کے درمیان حائل ہو گی ، اللہ کے حضور مو منین کے لئے حجت اور دلیل بنے گی ، میزان عمل میں انتہائی وزنی ہوگی۔
Post Views: 29