جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں

جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں
طبرانی میں ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جب بندہ نماز کے لئے کھڑا ہو تا ہے تو اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ اس نمازی اور پروردگار عالم کے درمیان جو حجابات ہوتے ہیں ہٹالئے جاتے ہیں اور حوران جنت اس کا استقبال کر تی ہیں۔
معلوم ہوا کہ واقعی نماز قربِ الہی کا ذریعہ ہے ۔ نمازی جنت کے مہمان ہے ۔ حوران جنت اس نمازی کا استقبال کرتی ہیں احیاء العلوم میں امام غزالی لکھتے ہیں مو من بندہ جب نماز پڑھتا ہے تو اس سے دس صفیں فرشتوں کی تعجب کرتی ہیں اور ہر صف دس ہزار کی ہوتی ہیں ۔ ان فرشتوں کی تعداد ایک لاکھ ہے ۔اللہ تبارک و تعالیٰ ان ایک لاکھ فرشتوں کے سامنے اس نمازی بندہ پر فخر کرتا ہے ۔