نمـــاز
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْن حَمْدَ الشَاکِرینَ وَاَفْضَلُ الصَّلوٰۃ
وَ اَکْمَلُ السَّلَامِ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ خَاتِمِ النَّبِیِنَ اَمَّا بَعْدَ
فَقَدْ قَالَ اللّٰۃُ تَعَالٰی فِی الْقُرآنِ المَجِیْدوَالْفُرقَانِ الحَمِیْدِ
اَقِیْمُواالصَّلوٰۃَ وَ اتُواالزَّکَوٰۃَ وارْکَعُوا مَعَ الَّرٰکِعیْنَ
صَدَق َ اللّٰہ الْعَظِیْم وَ بَلَّغَنَا رَسُوْلَہُ النَبْیُّ الّکرِیْمُ
چمنستانِ رضوی کے مہکتے پھولو! شمع رسالت کے پروانو ، غوثِ اعظم کے عقیدت مندو ، غریب نواز کے فدائیو! مرکز اہلسنت فاضل بریلوی کے متوالو ! آئیے سب سے پہلے سبز گنبد میں آرام فرمانے والے آقا، سید ابرار و اخیار ، شہنشاہِ ذی وقار ، کائنات کے اوّلین فصلِ بہار ، رہبر اعظم ، قائدِ اعظم ، نیر اعظم جناب احمد مجتبٰی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ بیکس پناہ میں نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ اپنی غلامی کا ثبوت دیتے ہوئے درود شریف کا نذرانہ پیش فرمائیں۔{اللھم صلی علی محمد وعلی ال محمد بارک و سلم}۔
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود وایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز
ہرواعظ ہر مقرر خطبہ مسنونہ کے بعد کسی نہ کسی آیتِ مقدسہ یاحدیث پاک کو اپنا عنوانِ سخن بنایا کرتا ہے ۔ اسی ضابطے اور قانون کے تحت میں نے بھی ایک آیت کریمہ کی تلاوت کرنے کا شرف حاصل کیا اور اسی کو اپنا عنوانِ سخن بنایا ۔ اللہ تبارک و تعالی قرآنِ مقدس میں ارشاد فرماتا ہے۔ {اَقِیْمُواالصَّلوٰۃَ وَ اتُواالزَّکَوٰۃَ وارْکَعُوا مَعَ الَّرٰکِعیْنَ }نماز قائم کرو ، زکوۃ دو اور رکوع کرنے والے کے ساتھ رکوع کرو یعنی جماعت سے نماز ادا کرو۔ برادرانِ ملّت! نماز افضل ترین عبادت ہے ۔ نمازسے مسلمان قربِ اِلٰہی حاصل کرتا ہے۔ نماز مو من کی علامت ہے ، نماز دل کاسرور ہے ، نماز کا انکار کرنے والا کافر ہے، وقت پر نماز نہ پڑھنے والا گنہگار ہے ۔ آج مسلمان نماز سے لا پر واہ ہو گئے ہیں ، آج مسلمانوں کو نماز کے لئے فرصت نہیں ، آج مسلمان دنیاوی کاروبار میں منہک ہیں ، لوگ نماز نہ پڑھنے کے لئے طرح طرح کے بہانے بناتے ہیں۔ لیکن مسلمانو! خدا کے یہاں تمہارا کوئی بہانہ کارگر نہ ہوگا اور کل قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا سوال ہوگا اس دن تم اللہ تبارک و تعالی کو کیا جواب دوگے ؟ مسلمانو! اللہ کے یہاں دنیا کی دولت کام نہیں آئے گی، دوست و احباب کام نہیں آئیں گے، اگر کوئی چیز کام آنے والی ہے تو رسول کی محبت اگر کوئی چیز کام آنے والی ہے تو رسول کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز ہے ،
Post Views: 41