ولی کی پہچان
ولی کی پہچان یہ ہے کہ ان کا چہرہ دیکھنے سے خدا یاد آئے ،ولی کی پہچان یہ ہے کہ ان کی زندگی کا ہر لمحہ سنت مصطفی پر گذرے ،ولی کی پہچان یہ ہے کہ پُر خار وادیوں میں نگاہ شفقت ڈالے تو لالہ زار بن جائے ،ولی کی پہچان یہ ہے کہ ان کی زندگی کا ہر کام رضائے الہیٰ کے لئے ہو، ولی کی پہچان یہ ہے کہ کسی سے دشمنی کرے تو اللہ کے لئے کرے ، کسی سے دوستی کرے تو اللہ کے لئے کرے ، ولی کی پہچان یہ ہے کہ نعمتیں ملے تو شکریہ ادا کرئے اور نعمتیں نہ ملے تو شکریہ ادا کرئے ، ولی کی پہچان یہ ہے کہ ہر حال میں رضائے الہیٰ پر راضی رہے ، ولی کی پہچان یہ ہے کہ کسی بھی حالت میں زبان پہ شکوہ و شکایت نہ لائے اس لئے کہ جو اللہ کے ولی ہوتے ہیں وہ صبرو شکر کا سراپا مجسمہ ہوتے ہیں۔
Post Views: 42