لوح محفوظ
برادران اسلام ! لوح محفوظ اولیاء کے پیش نظر ہوتا ہے ۔ جو اللہ کے ولی ہو تے ہیں آنکھیں بند کرتے ہی لوح محفوظ کو دیکھ لیتے ہیں ایک اللہ کے مقدس ولی ایک شخص کے یہاں دعوت کھانے گئے جب کھانے کیلئے دستر خوان لگایاگیا اور ہاتھ دھونے میں مصروف ہو گئے جب لو ٹے کا پانی صرف ہو گیا ۔ حضرت اسی طرح ہاتھ دھوتے رہے اس کے بعد آنکھیں کھولے اور بولے کھانا لگاؤ ، کھانے کے بعد ان کے مریدین مودبانہ عرض کئے ،حضور آج خلاف عادت بہت دیر تک ہاتھ دھوتے رہے ۔ اس مقدس اللہ کے ولی نے فرمایا جب میری نظر لوح محفوظ پر پڑی تو میں نے دیکھا کہ صاحب خانہ کا نام دوزخیوں میںلکھا ہوا ہے مجھے گوارا نہ ہوا کہ جس کے یہاں میں دعوت کھاوں اس کانام دوزخیوں میںرہے اس لئے میں آنکھیں بند کرکے اس کا نام مٹا کر جنتیوں میں لکھ رہا تھا اس لئے مجھ کو ہاتھ دھونے میں اتنی دیر لگ گئی ۔
برادران ملت ایک بات عرض کرتا چلوں ۔ قضا دو طرح کی ہوتی ہے ایک قضا مبرم اور ایک قضا معلق ۔ تو قضا معلق عبادات ، صدقات اور دعاؤں سے ٹل جاتی ہے اور قضا مبرم صرف اللہ کے ولیوں کی دعاؤں سے ٹلتی ہے ۔ تو دیکھا آپنے لوح محفوظ اللہ کے ولیوں کی نگا ہوں کے سامنے ہوتا ہے ۔ اللہ کے ولی اپنی زندگی کے ہر ہر گوشے کو اللہ کی مرضی کے مطابق گذارتے ہیں ، ان کا سو نا رضا ئے الٰہی کے لئے ہوتا ہے ، ان کا جاگنا رضا ئے الٰہی کے لئے ہوتا ہے ، ان کا شادی کرنا رضا ئے الٰہی کے لئے ہوتا ہے ، ان کا بیوی سے تعلق رکھنا رضا ئے الٰہی کے لئے ہوتا ہے ، جو اللہ کا ولی ہوتا ہے وہ رضائے نفس کے لئے کوئی کام نہیں کرتا ۔ ایک واقعہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں آپ کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ اللہ کے ولی اپنی مرضی سے کوئی کام نہیں کرتے۔
Post Views: 37