رسول کی بشریت
رسول کو بشر کہنا کفار کی عادت ہے ۔ رسول کو بشر ابو جہل نے کہا ، رسول کو بشر ابولہب نے کہا ، فی زمانہ رسول کو بشر عبدالہوہاب نجدی نے کہا ، رسول کو بشر اشرف علی تھانوی نے کہا ،رسول کو بشر اسمعیل دہلوی نے کہا ، رسول کو بشر رشید احمد گنگو ہی نے کہا ، کان کھول کر سن لیجئے جس نے بھی رسول کو اپنی طرح کہا وہ اندھا ہے۔ جس نے رسول کو اپنی طرح کہا اسکی عقل مفلوج ہوچکی ہے ۔ رسول بشر ہیں اور ضرور ہیں لیکن عام بشر نہیں بلکہ افضل البشر ہیں۔ جہاں تمام انسانوں کی انسانیت ختم ہو جاتی ہے وہاں رسول کی بشریت رہنمائی کرتی ہے ۔ محسن کائنات کی انسانیت رہنمائی کرتی ہے ۔ رسول کو اپنی طرح بشر کہنے والے ذرا جبرئیل سے پوچھو اے جبرئیل تم نے آدم علیہ السلام کی گریہ و زاری کو دیکھا ، نوح علیہ السلام کی عظمت کو دیکھا ، موسیٰ علیہ السلام کے جلال کو دیکھا ، داؤد علیہ السلام کے کمال کو دیکھا ، سیلمان علیہ و السلام کی حکومت کو دیکھا ، یوسف علیہ السلام کے حسن وجمال کو دیکھا ،ایوب علیہ السلام کے صبر کو دیکھا ، زکریا علیہ السلام کی خاموشی کو دیکھا ، عیسی علیہ السلام کی مسیحائی کو دیکھا ، صدیق اکبر کی صداقت کو دیکھا ، فاروق اعظم کی عدالت کو دیکھا ، عثمان غنی کی سخاوت کو دیکھا ، حضرت علی کی شجاعت کو دیکھا کیا کسی کو محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح پایا تو جبرئیل اس طرح عرض کرتے ہیں ۔
یہی بوے سدرہ والے چمن جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھان ڈالے تیرے پائے کا نہ پایا ۔ تجھے اک بنایا
پھر تم جبرئیل سے پوچھو اے جبرئیل تم نے کسی کو رسول کی طرح نہ پایا ، کیا اپنے کو رسول کی طرح سمجھتے ہو یا رسول کو اپنی طرح سمجھتے ہو تو جبرئیل جواب دیتے ہیں اے نادان ہوش سے بات کرنہ میں اپنے کورسول کی طرح سمجھتا ہوں نہ رسول کو اپنی طرح سمجھتا ہوں کیا تم کو معلوم نہیں کہ معراج کی رات جب میں سدرہ المنتہی پر رک گیا اور رسول آگے بڑھنے لگے اگر میںرسول کو اپنی طرح سمجھتا تو رسول کو آگے جانے سے روک دیتا اور یہ کہتا یا حبیب اللہ آپ آگے نہ جائیں ورنہ میرے پر کی طرح آپ بھی جل جائیں گے ، اگر میں رسول کو اپنی طرح سمجھتا تو جب رسول سدرہ سے آگے بڑھے تو میں بھی بڑھ جاتا ، اے نادان انسان سن نہ میں رسول کو اپنی طرح سمجھتا ہوں نہ اپنے آپ کو رسول کی طرح جانتا ہوں ، رسول تو حاکم ہیں اور میں محکوم ہوں ۔ رسول آقا ہیں میں تو غلام ہوں ۔
Post Views: 30