سب کمالات کا جامع
محترم سامعین کرام !سرکار مدینہ علیہ السلام سب کمالات کے جامع ہیں موسیٰ علیہ السلام کو کوہ طور پر معراج ملی تو ہمارے حضور علیہ السلام کو عرش اعظم پر معراج ملی ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے مردوں کو زندہ فرمایا تو حضور علیہ السلام نے جابر کے لڑ کے کو زندہ فرمایا ۔ موسیٰعلیہ السلام پتھر سے چشمہ جاری کئے تو حضور علیہ السلام اپنی انگلیوں سے پانی کے فوارے جاری کئے حضرت سلیمان علیہ السلام کی رعایا زمین کا ہر جاندار تھا تو حضور صلی اللہ علیہ سلم کی رعایا آسمان و زمین عرش و فرش کا ہر جاندارہے ۔حضرت سلیمان علیہ السلام نے تین میل سے چیونٹی کی آواز سن لی تو حضور علیہ السلام نے اپنی والدہ کے شکم مبارک سے لوح پر قلم کے چلنے کی آواز سن لی ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دنیا کی آگ جلا نہ سکی تو حضور علیہ السلام پر درود پڑھنے والی مچھلی کو دنیا کی آگ جلا نہ سکی ، یوسف علیہ السلام کے حسن پر صرف مصر کی عورتیں فدا تھیں اور ہمارے حضور علیہ السلام کے حسن پر دو جہاں فدا ہیں ، تمام نبیوں کو الگ الگ جو معجزات عطا ہوئے ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا ملے اسی لئے مولانا جامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ۔
حسن یوسف دم عیسیٰ ید بیضاداری
آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری
Post Views: 38