عبادت سے اللہ پاک ہے 

عبادت سے اللہ پاک ہے
بہت سے کام ایسے ہیں جو اللہ ہی کرسکتا ہے ہم نہیں کرسکتے ہیں روزی اللہ دیتاہے ہم نہیں دے سکتے ، زندگی اللہ دیتا ہے ہم نہیں دے سکتے ، موت اللہ دیتا ہے ہم نہیں دے سکتے بعض کام ایسے ہی ہیں جو ہم کرتے ہیں اللہ اس سے پاک ہیں ۔ ہم عبادت کرتے ہیں اللہ اس سے پاک ہے ۔ ہم فرمانبردار ی کرتے ہیں اللہ اس سے پاک ہے ، ہم اطاعت کرتے ہیں اللہ اس سے پاک ہے ، ہم سجدہ کرتے ہیں اللہ اس سے پاک ہے ، اگر کوئی کام ایساہے کہ خود خالق کائنات کرتا ہے ، اس کے فرشتے کرتے ہیں اور اپنے بندوں کو اس کے کرنے کا حکم بھی دیتا ہے تو وہ ہے حضور علیہ السلام پر درود شریف پڑھنا ، نبی کریم پر درود شریف کا نذرانہ پیش کرنا ۔