انوکھی بھیک
حدیث شریف میں ہے کہ جس دعاکے اوّل و آخر درود شریف پڑھا جائے وہ دعا رد نہیں کی جاتی بلکہ قبول کی جاتی ہے ۔ آپ دنیا کا جائزہ لیجئے جب فقیر کسی سخی کے دروازے پر جاتا ہے تو وہ فقیر سب سے پہلے سخی کی اولاد کے لئے دعا کرتا ہے مال کی سلامتی کے لئے دعا ئیں کرتا ہے ، جان کی سلامتی کے لئے دعا ئیں مانگتا ہے سخی سمجھ جاتا ہے کہ یہ بھکاری تہذیب والا ہے اس کو خالی ہاتھ لوٹانا مناسب نہیں ۔ اسی طرح سے جب مالک حقیقی سے کچھ مانگتے ہیں تو مالک کہتا ہے اے مسلمانوں ہم اولاد سے پاک ہیں ہم دھن دولت سے بے نیاز ہیں لہذاجب ہمارے یہاں مانگنے کے لئے آؤ تو میرے محبوب پر درود پڑھتے ہوئے آؤ ہم تمہیں خالی ہاتھ واپس نہیں کریں گے بلکہ تمہارے دامن مقصد کو بھر دیں گے ۔
Post Views: 28