درود، رنج و غم کو مٹا دیتا ہے
مشکوٰۃ شریف میںہے کہ ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا رسول اللہ میں آپ پر درود شریف پڑھنا چاہتا ہوں اس کے لئے کتنا وقت مقرر کروں ۔ سرکار مدینہ نے ارشاد فرمایا جس قدر چاہو ۔ عرض کیا اپنے اوقات و ظائف میںسے چوتھائی ۔ فرمایا جس قدر چاہو اگر درود اور زیادہ کرلو تو تمہارے لئے بہتر ہے ۔ عرض کیا یا رسول اللہ اپنے اوقات وظائف میں دو تہائی ۔ فرمایا جس قدر چاہو اگر درود اور زیادہ کرلو تو تمہارے لئے بہتر ہے۔ عرض کیا یا رسول اللہ اپنے اوقات وظائف کو درد شریف میں صرف کرلوں تو سرکار دو عالم ارشاد نے فرمایا{اذا یکفی ھمک و یکفرلک ذنبک }یہ درود تمہارے سارے رنج و غم کو کافی ہے اور تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا ۔
برادران اسلام درود شریف ہر درد کی دوا ہے ، ہر پریشانی کو دور کرنے کا ذریعہ ہے اگر آپ روحانی اور جسمانی بیماری کی شفا چاہتے ہیں تو درود شریف کو پڑھنے کی عادت بنائے۔
Post Views: 33