فضائل درود شریف
درود شریف کے فضائل بے شمار ہیں جس کو بیان کرنے سے زبان عاجز وقاصر ہے ۔ مشکوۃ شریف میں ہے ۔ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس بندے پر دس بار رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس بندے کے دس درجات بلند فرماتا ہے ۔ ذرا غور کیجئے جو عاشق رسول روزانہ ایک ہزار رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اور ایک ہزار درجے بلند ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص ساری عمر یہ عمل جاری رکھے تو بے شمار نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں درج ہو جائیں گی ، بے شمار رحمتوں کا نزول ہوگا اور بے شمار درجات بلند ہوں گے ۔
اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں کہ کل قیامت کے دن مجھ سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا جو مجھ پر زیادہ درود پڑھے گا ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کل قیامت کے دن آپ اپنے محبوب سے زیادہ قریب ہوں اگر آپ چاہتے ہیں کل قیامت کے دن پیارے حبیب کی قربت نصیب ہو ، اگر آپ چاہتے ہیں کل قیامت کے دن پیارے رسول کا سایہ شفقت نصیب ہو تو آج زیادہ سے زیادہ اپنے حبیب پر درود شریف کا نذرانہ پیش کیجئے پڑھئے ایک مرتبہ درود شریف { اَللّٰھُمَّ صَلی عَلیٰ سَیْدِنَا مولنا محمد بارک وسلم صلاہ و سلاماًعیک یا رسول اللہ}
Post Views: 35