کوئی تبدیلی نہیں 

کوئی تبدیلی نہیں
زمین اپنی جگہ سے ہل سکتی ہے آسمان اپنی جگہ سے ٹل سکتا ہے پہاڑ اپنی جگہ سے اکھڑ سکتا ہے، شمس و قمر اپنا رخ بدل سکتے ہیں ، دریا کی طغیانی رک سکتی ہے ، دن اور رات کی گردش رک سکتی ہے ، سمتیں بدل سکتی ہیں ، سیلاب اپنا رخ بدل سکتا ہے ، تناور درخت اپنی جگہ ہل سکتا ہے ، ہوا اپنا رخ بدل سکتی ہے لیکن اللہ کے کلام میں کوئی تبدیلی نہیں ، اللہ کاقول بدل نہیں سکتا ، اللہ کی بات بدلی نہیں جاسکتی ، اللہ کا فرمان ٹالا نہیں جاسکتا ۔ {لَا تَبْدِیْلَ لِکَلمَاتِ اللہِ} اللہ کے کلام میں کوئی تبدیلی نہیں ۔ خالق کائنات کا فرمان حق ہے ساری کائنات مٹ سکتی ہے ، ساری دنیا کا وجود بدل سکتا ہے لیکن خدا کا فرمان بدل نہیں سکتا۔