سب زیادہ پڑھی جانے والی کتاب

سب زیادہ پڑھی جانے والی کتاب
آپ دنیا کا جائزہ لیجئے تو معلوم ہوگا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب یہ قرآن مقدس ہے کیو نکہ مسلمان ہر وقت قرآن کی تلاوت کرتے ہیں ، نماز میں قرآن پڑھتے ہیں ، نماز سے باہر بھی قرآن پڑھتے ہیں ، کوئی خوشی ہو تو قرآن خوانی کراتے ہیں ، کسی کا انتقال ہو جائے تو قرآن خوانی کراتے ہیں ، کسی مصیبت میں گرفتا ر ہو جائیں تو قرآن خوانی کراتے ہیں ، دنیا میں چوبیس گھنٹے نمازہوتے رہتی ہے کیونکہ کہیں سورج ڈوبتاہے تو کہیں سورج نکلتا ہے ۔ کسی ملک میں نماز فجر کا وقت ہوتا ہے تو دوسرے ملک میں نماز مغرب کا وقت ہوتا ہے تو کسی دوسرے ملک میں ظہر کا وقت ہوتا ہے اور ہر نماز میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے تو اس سے پتہ چلا کہ کوئی وقت ایسا نہیں گزرتا جس میں قرآن کی تلاوت نہ ہوتی ہو کوئی سکینڈ ایسا نہیں گذرتا جس میں قرآن نہ پڑھا جاتا ہو کوئی لمحہ ایسا نہیں گذرتا جس میں قرآن کی تلاوت نہ کی جاتی ہو اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن مقدس ہے