دلوں کی صفائی 

دلوں کی صفائی
مشکوۃ شریف میں ہے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں جب لوہے کو پانی لگ جائے تو اس میں زنگ لگ جاتا ہے اسی طرح لوگوں کے دل میں بھی زنگ لگ جاتا ہے ۔ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم سے صحابہ کرام نے عرض کیا یا حبیبی یا رسول اللہ اس کی صفائی کس طرح ہو سکتی ہے اس کی صفائی کا طریقہ کیا ہے تو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں موت کو یاد کرنے سے اور تلاوت قرآن سے دلوں کا زنگ دور ہوجاتا ہے کیوں کہ تلاوت قرآن سے دل میں روشنی پیدا ہوتی ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے طفیل تلاوت قرآن کی تو فیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔